سپریم کورٹ نے قرض واپسی کیلئے 8 ہفتوں کی آخری مہلت دیدی
اگست 2018 کے آرڈر کی کچھ لوگوں نے تعمیل کی ہے کچھ نے نہیں کی ،ْ چیف جسٹس کے ریمارکس اگر کوئی قرض واپسی نہیں کریگا تو اس کا معاملہ خصوصی بینچ میں چلا جائیگا ،ْ عدالت عظمیٰ
منگل 8 جنوری 2019 14:03
(جاری ہے)
جس پر وکیل قرض خواہ نے مؤقف اپنایا کہ ہمیں آخری سماعت کا حکم نامہ نہیں ملا اس پر نظر ثانی چاہتے تھے، چیف جسٹس نے کہا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر وہ فیصلہ نہیں لکھا گیا، اسی لیے کیس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا۔
خیال رہے کہ اس قبل ہونے والی ایک سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے قرض معافی کیس میں 222 افراد کو 3ماہ میں واجب الادا قرض کا 75 فیصد حصہ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔222 میں سے صرف 39 افراد نے پیسے جمع کروائے تھے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جن لوگوں نے پیسے دے دیئے ہیں ان کی حد تک مقدمہ ختم کر دیتے ہیں اور جن لوگوں نے یہ آپشن نہیں لیا وہ پچھتائیں گے جس پردرخواست گزاروں کی جانب سے پیش ہونے والے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ باقی لوگ بھی پہلا آپشن لینا چاہتے ہیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ باقی لوگ 2 مہینے کے اندر سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں پیسے جمع کرا سکتے ہیں، جو جمع نہیں کرائیں گے ان کے معاملات طے کرنے کے لیے خصوصی بینچ بنے گا جو واجب الادا رقم کا تعین کرے ۔عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ جمع کروائی گئی رقم پر بینک اور نہ ہی فنانشل اداروں کا کوئی کلیم ہے، کسی کا کلیم نہ ہونے کی وجہ سے قرضوں سے واپس کی گئی رقم دیامر بھاشا ڈیم فنڈ میں جمع ہوگی، بعدازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئیمزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.