حکومت نے فرنس آئل کی درآمد کو فوری بند کرنے کا حکم دے دیا

تیل صاف کرنے والے ادارے اربوں کی ڈیم ڈیوٹی کی آمدنی کو استعمال کرتے ہوئے حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے آئندہ تمام ریفائنریز اس بات کو یقینی بنائے گی کہ خام تیل کی قیمتی پیداوار میں فرنس آئل کی مقدار کو انتہائی کم کردیا جائے

منگل 8 جنوری 2019 14:18

حکومت نے فرنس آئل کی درآمد کو فوری بند کرنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) حکومت نے فرنس آئل کی درآمدات کو فوری بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ملک میں قائم تیل کی تمام ریفائنریز کو صلاحیت اور معیار کو بہتر کرنے کی ہدایت کردی.ترجمان پیٹرولیم ڈویڑن مذکورہ ریفائنریز سالانہ بنیادوں پر پٹرولیم مصنوعات پر اربوں روپے کی حاصل کی جانے والی ڈیم ڈیوٹی کی آمدن کو استعمال کرتے ہوئے حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کریں گی.

(جاری ہے)

تمام ریفائنریز اور متعلقہ حکومتی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ فرنس آئل کی پیداوار کم کر کے نہ ہونے کے برابر کر دی جائے اور فرنس آئل کی اسٹوریج کی صلاحیت سے استفادہ کرنے کے لئے بجلی بنانے والوں سے تجارتی معاہدے کریں.مستقبل میں تمام ریفائنریز اس بات کو یقینی بنائی گئی کہ خام تیل کی ضمنی پیداوار میں فرنس آئل سے ہونے والی پیداوار انتہائی کم کردی جائی.اس کے ساتھ آیل ریفائنریز کو چاہیے کہ اضافی اسٹوریج کی سہولیت کا آغاز کیا جائی.اس کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے ڈیم ڈیوٹی کا استعمال کیا جائی.حکومت کی جانب سے فوری طور پر فرنس آئل کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہی.تاہم کے الیکٹرک اس سے مستثنی ہی-

متعلقہ عنوان :