میری لاش کے ساتھ 16 سو ڈالر بھی دفن کرنا تاکہ قیامت کے دن خدا کو رشوت دے سکوں

یوگانڈا کے شہری کی اپنی بیوی کو وصیت، بیوی نے شوہر کی وصیت پر من و عن عمل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 جنوری 2019 17:31

میری لاش کے ساتھ 16 سو ڈالر بھی دفن کرنا تاکہ قیامت کے دن خدا کو رشوت ..
یوگانڈا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2019ء) : یوگانڈا کے ایک شہری نے اپنی اہلیہ کو وصیت کی کہ مرنے کے بعد اسے پیسوں کے ساتھ دفن کیا جائے تاکہ وہ روز آخرت دنیا میں کیے گئے گناہوں کی سزا سے بچنے کے لیے خدا کو یہ پیسے بطور رشوت پیش کر سکے۔ تفصیلات کے مطابق 52 سالہ چارلس ایک دہائی تک وزارت برائے پبلک سروس میں سینئیر افسر کے طور پر کام کرتا رہا۔

چارلس کے نواسے نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کے دادا چارلس نے اپنی اہلیہ کو خصوصی طور پر وصیت کر رکھی تھی کہ جب بھی ان کا انتقال ہو ، ان کے کفن میں زیادہ سے زیادہ پیسے ان کے ساتھ دفن کیے جائیں۔ وہ کہتے تھے کہ وہ دنیا میں کیے گئے گناہوں کی سزا سے بچنے اور ان گناہوں کو معاف کروانے کے لیے یہ پیسے خدا کو پیش کریں گے۔ لیکن انہوں نے آج تک ایسے کسی گناہ کا تذکرہ نہیں کیا تھا۔

(جاری ہے)

اپنی وصیت پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے انہوں نے اپنے بہن بھائیوں کو بھی خصوصی ہدایات جاری کر رکھی تھیں۔ مقامی اخبار کے مطابق چارلس کی موت طویل عرصہ بیمار رہنے کے بعد ہوئی جس کے بعد اسے اس کے آبائی علاقہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ چارلس کی تدفین کے لیے جو کفن تیار کیا گیا تھا اُس کی قیمت یوگانڈا کی مقامی کرنسی میں 5 لاکھ (133.86 امریکی ڈالر) ہے جسے دھات سے تیار کیا گیا۔ لیکن چارلس کی وصیت مکمل طور پر پوری نہیں کی جا سکی کیونکہ تدفین کے وقت اس کے قبیلے کے ہی کچھ لوگوں نے اس کے کفن سے نوٹ ہٹا دئے تھے۔ چارلس کی اس وصیت اور اس کے اہل خانہ کی جانب سے اس وصیت کو عملی جامہ پہنانے کی خبر نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :