شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں تیسری سالانہ قومی سیرت النبی کانفرنس ﷺکا انعقاد

منگل 8 جنوری 2019 21:41

سکھر۔ 8جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز اور اسلامک اسٹڈیز فورم کے زیرِ اہتمام تیسری سالانہ قومی سیرت النبی کانفرنس ﷺ منعقد ہوئی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق کانفرنس کا عنوان ’’ اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے حقوق اور فرائض قرآن اور سیرت طیبہ کی روشنی میں‘‘ تھا ، کانفرنس کی صدارت وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کی۔

اس موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ آج کے دور میں ہمیں سماجی اور معاشی مسائل درپیش ہیں جن کا حل سیرت طیبہ ﷺ میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور پاک ﷺ کی سیرت مبارک اعلیٰ اور افضل ہے اور تمام انسانیت کیلئے بہترین زندگی گذارنے کیلئے ایک اعلیٰ نمونہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اظہار کیا کہ اس کانفرنس کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے ۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین ثانی الازہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت طیبہ ﷺ ہر دور میں انسانیت کیلئے اہم اور یکساں ہے۔ ہمیں اپنی زندگی گذارنے کے ساتھ ساتھ حقوق کی ادائیگی کی آگاہی بھی ہونا ضروری ہے۔ ہمیں تمام دیگر حقوق کے ساتھ اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے حقوق کی بھی پاسداری کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں کانفرنس کا انعقاد ایک نہایت اہم قدم ہے جو تاریخ کا حصہ بنے گا۔

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس اور لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی مشوری نے کہا کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی ہمارے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک اور سیرت طیبہ ﷺ کی روشنی میں حقوق کی ادائیگی میں ہی ہماری نجات ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ اعلیٰ تعلیم کے ہر شعبے کے نصاب میں اسلامی تعلیمات کو شامل کیا جائے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مولانا محمد اسعد تھانوی نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ ہماری لئے روشن مثال ہے جس پر عمل کرنے سے آخرت سنواری جا سکتی ہے۔ اس موقع پر انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر پروفیسر زین العابدین آریجو نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے کہا کہ کانفرنس کا مقصد اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے حقوق کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا اور بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا ہے۔

کانفرنس میں یونیورسٹی کے پرووائیس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی و دیگر نے شرکت کی۔ کانفرنس کی دوسری نشست کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمدیوسف خشک نے کی۔ جس میں مولانا مفتی عبدالوہاب چاچڑ، ڈاکتر مفتی محمد ادریس سومرو، مولانا طارق جمیل احمد بندھانی، ڈاکٹر محمد باقر خاکوانی، ڈاکٹر محی الدین ہاشمی، ڈاکٹر محمد ادریس لودھی، ڈاکٹر حافظ عبدالباری، پروفیسر ڈاکٹر نیاز محمد، ڈاکٹر محمد ارشد لغاری، ڈاکٹر محمد سہیل شفیق، ڈاکٹر حافظ محمد سجاد، ڈاکٹر سید آفتاب عالم، پروفیسر عبدالصمد، ڈاکٹر سید عبدالغفار بخاری، ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو، محمد بلال عثمانی، عدیل خان، افتخار گیلانی، محمد جمال ناصر، غلام محمد شیخ، ،محمد اکرم، عظمیٰ محمد یونس، صوبیہ ناز شفیع و دیگر نے موضوع پر اپنے مقالے سندھی،اردو، عربی اور انگریزی زبان میں پیش کیے ۔

متعلقہ عنوان :