ناقص صفائی کیخلاف احتجاج، بلدیہ سانگھڑ نے سماجی کارکنان اور صحافی کے خلاف مقدمہ کروادیا، صحافی تنظیموں کی مذمت

منگل 8 جنوری 2019 23:30

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) سانگھڑ میں ناقص صفائی کے خلاف منگل کو سماجی کارکنان نے احتجاجا کچرہ بلدیہ کے احاطے میں پھینک دیا۔ احتجاج کرنے والوں میں پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رایٹس سانگھڑ زون کے جنرل سیکریٹری عامر راجپوت اور سیکریٹری اطلاعات اقتدار سنجرانی اور ریٹارڈ ایسوسی ایٹ پروفیسر مبارک سنجرانی شامل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوے ہیں۔ متعدد بار صورتحال انتظامیہ کے نوٹس میں لای گی تاہم انتظامیہ کے کان پر جوں نہیں رینگتی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بلدیہ کا ڈھای کروڑ روپے ماہانہ بجٹ انتظامیہ کی جیبوں میں چلا جاتا ہے۔دوسری جانب بلدیہ سانگھڑ کی انتظامیہ نے احتجاج کرنے والے سماجی کارکنان اور احتجاج کی میڈیا کوریج کرنے والے 92 نیوز چینل کے رپورٹر غلام مصطفی ترین ، سماجی کارکنان عامراور اقتدار پر ،سانگھڑ تھانہ پر ایف آی آر نمبر3 زیر دفعہ 353،506/2 ،504، 34 PPC درج کرا دیا۔

(جاری ہے)

واس چیرمین بلدیہ سانگھڑ عاصم رسول سدھو سانگھڑ کی مدیت میں داخل مقدمے میں سرکاری کام میں مداخلت، جان سے مارنے کی دھمکی اور بغیر اجازت دفتر میں داخل ہونے کی دفعات شامل ہیں۔ دوسری جانب بلدیہ کی جانب سے احتجاج کرنے والے انسانی حقوق کے عہدیداروں اور صحافی پر مقدمے کے خلاف ہیومن راٹس تنظیموں اور صحافی برادری کی جانب سے ملک گیر احتجاجی مظاہرے شروع ھو گے جس میں بلدیہ سانگھڑ کے اس عمل کی شدید مذمت کی ہے اور اعلی حکومتی حکام سے نوٹس لینے اور انصاف کی اپیل کی ہے۔