1 جنوری 2019 کو جاپان میں نئے سال کی تقریبات منانے والے مسافر پھر سے 31 جنوری 2018 میں پہنچ گئے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 8 جنوری 2019 23:51

1 جنوری 2019 کو جاپان میں نئے سال کی تقریبات منانے والے مسافر پھر سے 31 ..

فلائٹ این ایچ 106  کے مسافروں نے جاپان میں نئے سال کی تقریبات منائی اور اپنی منزل  کی طرف روانہ ہو گئے لیکن منزل مقصود  پر پہنچ کر انہیں دوبارہ سے نئےسال  میں داخل ہونے کا موقع مل گیا۔
فلائٹ این ایچ 106 نے 1 جنوری 2019 کو جاپان سے اڑان بھری لیکن 31 دسمبر 2018 کو سان فرانسسکو ، امریکا پہنچی۔
فلائٹ ٹرایڈ 24 کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈلر @Flighttrader24 کے اعلان کے مطابق فلائٹ این ایچ 106 کے مسافروں نے 2 بار نیا سال منایا۔

(جاری ہے)


آسٹریلیا وہ پہلا ملک نہیں جہاں پر سب سے پہلے نیا سال منایا جاتا ہے۔ سب سے پہلے نیا سال ساموا جزائر، ٹونگا اور کیریٹیماٹی (کرسمس جزیرے) پر منایا  جاتا ہے۔  جس وقت پاکستان میں دن کے 3 بجتے ہیں، ان جگہوں پر نیا سال شروع ہو جاتا ہے۔ان جگہوں  پر نیا سال شروع ہونے کے تقریباً 25 گھنٹوں کے بعد امریکا میں ہی ساموا میں نئے سال کا استقبال کیا جاتا ہے۔ حقیقت میں تو سب سے پہلے نیا سال امریکا کے ہی دو جزیرے بیکر  اور ہاؤلینڈ میں شروع ہوتا ہے  چونکہ یہ جزائر بالکل غیر آباد ہیں، اس لیے یہاں سب سے پہلے   نئے سال کی شروعات کو شمار نہیں کیا جاتا۔

متعلقہ عنوان :