عوام فائن سرمایہ کاری کمپنی کے نام سے قائم جعلی کمپنی سے ہوشیار رہیں ،ْ ایس ای سی پی

بدھ 9 جنوری 2019 17:29

عوام فائن سرمایہ کاری کمپنی کے نام سے قائم جعلی کمپنی سے ہوشیار رہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2019ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے عوام الناس کو انتباہ کیا ہے کہ فائن سرمایہ کاری کمپنی کے نام سے قائم جعلی کمپنی جو کہ اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو اس کمپنی میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کر رہی ہے، سے ہوشیار رہیں۔ واضح رہے کہ یہ کمپنی ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہے اور غیر قانونی اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

عوام کے بہترین مفاد میں انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ اپنے قیمتی سرمائے کو اس جعلی کمپنی میں لگا کر ضائع نہ کریں۔ یہ جعلی کمپنی سو شل میڈیا پر اشتہارات کے ذریعے عوام کو مختلف ملٹی لیول مارکیٹنگ اور غیر حقیقی منافع کے وعدوں اور دھوکہ دہی پر مبنی سکیموں میں سرمایہ کاری کے لئے ترغیب دے رہی ہے اور عوام سے رقم بٹورنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہے۔واضح رہے کی کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت ملٹی لیول مارکیٹنگ، منافع کے حصول کی پا نزی یا پیرامڈ سکیموں کی اجازت نہیں ہے او اس طرح کا کوئی بھی کاروبار ممنوع اور خلاف قانون ہے۔