صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے سندھ حکومت اقدامات جاری رکھے گی، ارشاد علی مخدوم

بدھ 9 جنوری 2019 20:12

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی (این ایم جی سی) پاکستان کے زیر اہتمام تیسری این ایم جی سی پاکستان لائف ٹائم ممبر شپ کارڈ اور سرٹیفکیٹ ایوارڈنگ تقریب حیدرآباد میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے آرگنائزنگ سیکریٹری این ایم جی سی پاکستان کے فائونڈنگ ممبر اور حیدرآباد میں کمیٹی کے نمائندہ ماسٹر محمد فیصل خان تھے جبکہ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی این ایم جی سی پاکستان کے فائونڈر اور صدر شیہان شہزاد احمد تھے۔

بدھ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حیات گرلز ہائر سکینڈری اسکول حیدرآباد کے زینت آڈیٹوریم میں منعقدہ اس تقریب میں کراچی اور حیدرآباد کے مختلف مارشل آرٹس سے تعلق رکھنے والے انسٹرکٹرز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

حیات اسکول کے مالک واحد بخش شیخ اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد ارشاد علی مخدوم تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہیں این ایم جی سی پاکستان کے نومنتخب سیکریٹری راجہ غضنفر نے خوش آمدید کہا۔

اسپورٹس و مارشل آرٹ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر سید سخاوت علی، پاکستان مارشل آرٹس کنکشن فیڈریشن کے نیشنل ڈائریکٹرز اور کیوکوشن کے سینئر ماسٹر شیہان سید شکیل احمد، گوجوریو کراٹے کے سینئر ماسٹر شیہان جاوید علی، کک باکسنگ کے ماسٹر اور این ایم جی سی پاکستان کے سیکریٹری ماسٹر راجہ ایم غضنفر، مارشل آرٹ انسٹرکٹر اور گینز وررلڈ ریکارڈ ہولڈر محمد راشد اور شن کیوکوشن کے سینسی خورشید احمد سموں اسپیشل گیسٹس میں شامل تھے۔

دیگر معزز شخصیات اور مارشل آرٹس ماسٹرزو انسٹرکٹرز میں تائیکوانڈو کے ماسٹر راجہ رضوان بھٹی، کک باکسنگ کے ماسٹر عمر دراز، کیوکوشن کراٹے کے سینسی سید شمیم نقوی، سینسی سید صادق رضا، شوتوکان کے سینسی راحیل احمد، عامر کفایت اور اقبال ٹائیگر شامل تھے۔ نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے صدر شیہان شہزاد احمد نے تقریب کے شرکاء کو این ایم جی سی پاکستان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد ارشاد علی مخدوم نے کہا کہ آج جب ہر کھیل کی ایسوسی ایشن میں انفرادی ایک کھیل کے لوگوں کو ایک ساتھ مل کر کام کرنے میں مشکلات نظر آتی ہیں، ایسے میں مارشل آرٹس کے تمام کھیلوں اور ان کے ماسٹرز کو ایک جگہ بٹھانا اور ایک پلیٹ فارم سے مل کر تمام مارشل آرٹس کے کھیلوں کے فروغ کیلئے عملی طور پرکام کرنا لائق تحسین ہے جس کے لئے میں تمام مارشل آرٹس کے اس گلدستے کو سجانے والے شہزاد احمد کو میں سلام پیش کرتا ہوں اور کھلاڑیوں کے لئے ان کے اس احسن اقدام کی دل سے تعریف کرتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں اور جس طرح پہلے ہمارا تعاون رہا ہے یہ تعاون آئندہ بھی رہے گا۔

تقریب کے آرگنائزنگ سیکریٹری ماسٹر محمد فیصل خان نے مہمان خصوصی ارشاد علی مخدوم اور دیگر مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پہنائی اور ایک یادگاری شیلڈ مہمان خصوصی کو پیش کی۔ بعد ازان مہمانان گرامی نے نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے ایسوسی ایٹ ممبرز کو کارڈ اور سرٹیفکیٹ ایوارڈ دیئے۔ کارڈ و سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں کراچی سے عبدالرحمن، محمد نعمان (شوتوکان)، ناصر شاہ، سید فرقان علی اور محمد شاہد (کیوکوشن)، سید ناصر علی (تائیکوانڈو)، اعجاز احمد (اسپورٹس پروموٹر)، حیدرآباد سے سید سلمان حیدر جعفری (شائولین کنگفو)، گل شیر (جمناسٹک)، سید اسد علی (جیت کونڈو)، سید آصف علی کاظمی، قاضی رضوان اور ساجد حسن (کیوکوشن)، ابوالحسن چوہان (شوتوکان)، حسن علی پیرزادہ، عبدالرئوف بھٹی، محمد رمیز شیخ، سلمان سراج، محمد شہریار، ام حانی ممنون، صفاء خالد، بلال خالد، سید بلال احمد، بلال رفیق، دانیال شیخ، عبدالرحیم، سید حسن رضا شاہ، سید حسین رضا شاہ اور مینک راٹھی شامل تھے۔