آصف زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف جلد ریفرنسز دائر کیے جانے کا امکان

بدھ 9 جنوری 2019 21:40

آصف زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف جلد ریفرنسز دائر کیے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2019ء) سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں آصف علی زرداری اور ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف ریفرنسز جلد احتساب عدالت میں دائر کئے جانے کا امکان ہے، سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ اسکینڈل کی تحقیقات نیب کے سپرد کی تھیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ اسکینڈل نیب کو منتقل کئے جانے کے بعد آصف علی زرداری اور ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف جلد ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے جانے کا امکان ہے ۔