Live Updates

آصف زرداری کے ساتھ نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کی ملاقات

سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میر حاصل بزنجو نے آصف زرداری کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 9 جنوری 2019 19:26

آصف زرداری کے ساتھ نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کی ملاقات
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-09 جنوری 2018ء) :سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں حاصل بزنجو نے سابق صدر کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔۔تفصیلات کے مطابق اس وقت اپوزیشن مشل ترین دور سے گزر رہی ہے۔ایک جانبسابق وزیر اعظم نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا پانے کے بعد کوٹ لکھپت جیل میں موجود ہیں جبکہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف بھی اس وقت اسی جیل میں موجود ہیں۔

دوسری جانب جعلی کیس نے پیپلز پارٹی کے لیے بھی مسائل کھڑے کر دئیے ہیں۔پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت بشمول آصف زرداری اور بلاول بھٹو مشکلات کا شکار ہیں۔اس وقت سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اپویشن کو متحد ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ کہ اپویشن رہنماوں کو لگتا ہے کہ حکومت کی جانب سے انکو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف متحد ہورہی ہیں ۔

اس سلسلے میں آج نیشنل پارٹی کے سربراہ حاصل بزنجو نے آج سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں انہوں نے سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ انکی جانب سے اپوزیشن رہنماوں کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنائے جانے پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔میر حاصل بزنجو نے اس ملاقات میں سابق صدر زرادری کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلا دیا۔

اس موقع پر چئرمین پاکستان پیپز پارٹی بلاول بھٹو اور سینیٹر سلیم مانڈی والا بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ جسیے تحریک انصاف تمام سیاسی جماعتوں کو ختم کرنا چاہتی ہے ویسے ہی اب ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے۔انکا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایک مشترکہ الائنس بنایا جائے جو حکومت کے اقدامات کی مخالفت کرے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات