Live Updates

پاکستان میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کا انعقاد ہونے والا ہے؟

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ویرات کوہلی کو دیے گئے مبارکباد کے پیغام کا پس پردہ مقصد سامنے آگیا

muhammad ali محمد علی بدھ 9 جنوری 2019 21:04

پاکستان میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کا انعقاد ہونے والا ہے؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جنوری2019ء) پاکستان میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کا انعقاد ہونے والا ہے؟ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ویرات کوہلی کو دیے گئے مبارکباد کے پیغام کا پس پردہ مقصد سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد کا پیغام دینے کے بعد کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے دھماکہ خیز انکشاف بھی کیا ہے۔ عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگر پاک بھارت کرکٹ سیریز کا انعقاد ہونے جا رہا ہے تو لوگوں کو اس بات سے کیا تکلیف ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے عوام خاص کر شائقین کرکٹ پاکستان میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کو ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ نجم سیٹھی کا نہیں بلکہ احسان مانی کا کرکٹ بورڈ ہے۔ وزیراعظم کے مبارکباد کے پیغام سے بھارتی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا امکان پیدا ہو رہا ہے تو اس سے ناقدین کو خوامخواہ میں تکلیف ہو رہی ہے۔ پاکستان چاہتا ہے بھارتی ٹیم متحدہ عرب امارات کے میدانوں کی بجائے پاکستان کے میدانوں میں آ کر پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز ہرانے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے ملک کی کسی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی جس پر بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی اوربھارتی کرکٹ ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 622 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کی تھی جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 300 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی اور فالو آن کے بعد چوتھے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے بغیر نقصان کے 6 رنز بنائے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات