موسمیاتی تبدیلیوںسے گنے کی پیداوار کوخطرات کاسامنا

بدھ 9 جنوری 2019 23:03

ملتان ۔09جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) تبدیل ہوتاہوا موسم گنے کی پیداوارکومتاثرکررہاہے اوراس بات کی اشدضرورت ہے کہ گنے کی ایسی ورائٹیاں تیارکی جائیںجوبدلتے ہوئے موسم کامقابلہ کرسکیں ۔

(جاری ہے)

بہائوالدین زکریایونیورسٹی کے شعبہ ماحولیات کے پروفیسر ڈاکٹرعلیم احمدخان نے ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے گنے کی فصل کوشدید خطرات لاحق ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے کاشتکار نہ توموسم کی تبدیلی کے اثرات سے آگاہ ہیںاورنہ ہی انہیںاس کی تربیت دی جاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں کو بمپرپیداوارحاصل کرنے کیلئے کھاد کابھرپوراستعمال کرناچاہیے ۔

متعلقہ عنوان :