میر جان محمد بلیدی کی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سے ملاقات

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 9 جنوری 2019 23:20

میر جان محمد بلیدی کی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سے ملاقات
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2019ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سابق صدر و سینیٹر میر حاصل خان بزنجو اورپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابقہ صوبائی وزیر میر جان محمد بلیدی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابقہ صدر آصف علی زرداری سے کراچی میںبلاول ہائوس میںملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سلیم مانڈی والا بھی ملاقات میں موجود تھے قابل ا عتماد ذرائع کے مطابق نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے درمیان ملاقات میں خاص طور پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ رابطوں کا سلسلہ جاری رہے گا تا کہ آنے والے دنوں میں ایک جیسی حکمت عملی تیار کی جائے ۔