ضروری مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،فیسکو

بدھ 9 جنوری 2019 23:37

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) ایگزیکٹو انجینئر ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن فیسکو سرگودہا کے دفتر کی پریس ریلیز کے مطابق انتہائی ضروری مرمت آلات بجلی گرڈاسٹیشن /ٹرانسمیشن لائنز دئیے گئے شیڈول کے مطابق دس جنوری کو جیل روڈ ‘ آستانہ فضل او رپل 111 کی بجلی صبح ساڑھے نوبجے سے ساڑھے بارہ بجے تک معطل رہے گی اسی روز دس جنوری کو انگہ ‘ پیل ‘ نوشہرہ ‘ کتھوائی اور آرمی ایکسپریس کی بجلی صبح دس بجے سے دن تین بجے تک معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

گیارہ جنوی کو حیدر آباد ‘ مقام حیات ‘ کارخانہ بازار ‘ ڈاؤن سٹریم ‘ سلیمان پورہ ‘ کچہری بازار ‘ ریمونٹ ڈپو‘ عید گاہ روڈ ‘ چرنالی ‘ سرکٹ ہاؤس ‘ طارق آ باد ‘ شاہین پی اے ایف ‘ پاک آرمی ‘ پٹھہ منڈی روڈ ‘ ڈی ایچ کیو ‘ سلکی برانچ ‘ اربن ایریا ‘ استقلال آباد ‘ فاطمہ جناح کالونی ‘ واٹر سپلائی روڈ ‘ مدینہ کالونی کی بجلی صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک معطل رہے گی ۔پندرہ جنوری کو بھیرووال ‘ جسووال ‘ ہمبر ‘ تخت ہزارہ ‘ میلہ ‘ بھابڑہ او رمڈ ھ رانجھا کی بجلی صبح نو بجے سے دن تین بجے تک معطل رہے گی۔