ہائیکورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دی

جمعرات 10 جنوری 2019 14:19

ہائیکورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ۔جمعرات کے روز ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے امن ترقی پارٹی کے صدر میاں آصف محمود کی درخواست پر سماعت کی جس میں رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی عدلیہ بارے قرار داد کو جواز بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ حنا پرویز بٹ سے قرار داد کے ذریعے اعلیٰ عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ہے،حنا پرویز بٹ نے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری پر سنگین الزامات لگائے ہیں ۔درخواست گزار نے نکتہ اٹھایا کہ قانون کے تحت اراکین پارلیمینٹ یا عام آدمی عدلیہ مخالف بیان بازی نہیں کر سکتا اس لیے حنا پرویز بٹ کی عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ حنا پرویز بٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔تاہم فاضل عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ہی درخواست ناقابل سماعت دیتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کا معاملہ نہیں بنتا کیوں نہ آپ کو جرمانہ کر دیا جائے ۔