میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

جسٹس (ر)جاوید اقبال کا نیب آ فس لاہور کا دورہ، متاثرین میں چیک تقسیم کئی

جمعرات 10 جنوری 2019 14:28

میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، چیئرمین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے جمعرات کو نیب آ فس لاہور کا دورہ کیا۔ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب کو میگا کرپشن کے مقدمات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔نیب کام، کام اور صرف کام پر قانون کے مطابق یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب لاہور کی کارکردگی نے ادارے کی مجموعی کارکردگی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے فیروز پور ہا ئوسنگ سوسائٹی کے متاثرین میں 59 کروڑ روپے تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہا ئوسنگ سوسائٹیوں اور کوآپریٹو سوسائٹیوں کے متاثرین کو انکی لوٹی گئی رقوم کی واپسی بھی نیب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جسکے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب بدعنوان عناصر کی قانون کیمطابق گرفتاری کے علاوہ ان سے قوم کی لوٹی گئی 297 ارب روپے کی رقوم قومی خزانے میں جمع کروانے والا واحد قومی ادارہ ہے۔ جسٹس (ر)جاوید اقبال نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی زیر نگرانی نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :