Live Updates

پی ٹی وی حملہ کیس ،ْ جہانگیر ترین کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کر دی گئی ،ْاستغاثہ کو نوٹس

جہانگیر ترین کو 265کے کے تحت مقدمے سے بری کیا جائے ،ْدرخواست میں استدعا وفاقی زراء اسد عمر ،ْ شاہ محمود قریشی ،ْ شفقت محمود ،ْ پرویز خٹک اور پنجاب کے وزیر اعجاز چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدر عارف علوی کی بریت کی درخواست پر بحث نہ ہوسکی

جمعرات 10 جنوری 2019 14:28

پی ٹی وی حملہ کیس ،ْ جہانگیر ترین کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2019ء) اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت میں پی ٹی وی حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ جمعرات کو جہانگیر ترین کے وکیل سید علی بخاری نے اے ٹی سی میں درخواست دائر کردی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی کہ جہانگیر ترین کو 265کے کے تحت مقدمے سے بری کیا جائے۔

جہانگیر ترین کی بریت کی درخواست پر استغاثہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا درخواست میں وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،ْشفقت محمود،پرویز خٹک اور اعجاز چوہدری کی بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو منظور کرلی گئی ۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدر عارف علوی کی بریت کی درخواست پر بحث نہ ہوسکی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات