کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں قربتیں بڑھنے لگی ہیں؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود کی کوت لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات، نواز شریف نے پی پی رہنما جو گلے لگایا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 10 جنوری 2019 15:26

کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں قربتیں بڑھنے لگی ہیں؟
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جنوری2019ء) کوٹ لکھپت جیل کے حکام کی جانب سے العزیز ریفرنس میں قید کی سزا کاٹنے والے سابق وزر یر اعظم محمد نوازشریف سے اہل خانہ ، رشتہ داروں ،دوستوں اور پارٹی رہنمائوں کی ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کیا گیا ہے۔ شریف خاندان کے افراد اور پارٹی کے رہنمائوں نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقاتیں کیں،اس کے علاوہ سابق گورنر پنجاب اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود نے جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی ہے دونوں کے مابین ملاقات 15 منٹ تک جاری رہی۔

نواز شریف اور مخدوم احمد محمود کے درمیان سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔تاہم اس تمام صورتحال میں یہ سوالات اٹھنے لگ گئے ہیں کہ کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف سے ملاقات کے بعد مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی تاہم میں ذاتی طور پر بھی نواز شریف سے ملنا چاہتا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ نواز شریف نے مخدوم احمد محمود کو جیل آمد پر گلے سے لگایا۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ شریف خاندان کے افراد اور پارٹی کے رہنمائوںنے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقاتیں کیں، نواز شریف اور اہل خانہ نے دوپہر کا کھانا اکٹھے کھایا ، مریم نواز اورحمزہ شہباز سمیت پارٹی رہنمائوں نے نواز شریف سے ملاقات میں قانونی معاملات ، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاجبکہ نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں سے ملک کی معیشت اور عوام کے حالات بارے آگاہی حاصل کی ۔

۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنے والدہ کے گلے لگے اور انہیں تسلی دیتے رہے جبکہ والدہ انہیں دعائیں دیتی رہیں ۔پارٹی رہنما ئوں مشاہد اللہ خان، رانا ثنا اللہ ، خواجہ آصف ، مصدق ملک ، مریم اورنگزیب ، پرویز رشید ، آصف کرمانی ، رانا تنویر ، ملک ندیم کامران ،نزہت صادق ،منشا اللہ بٹ ،پیر اشرف رسول ،مرزا جاوید ،عظمیٰ بخاری ، سمیع اللہ خان ،وارث کلو ،سابق مشیر خارجہ طارق فاطمی ،نجم سیٹھی اورجگنو محسن نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی ۔

پارٹی رہنمائوں اور دیگر نے نواز شریف سے ان کی صحت بارے آگاہی حاصل کی ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ملاقات کے لئے آنے والے رہنمائوں سے ملک کی مجموعی صورتحال خصوصاً معاشی اور عوام کے حالات بارے آگاہی حاصل کی ۔نواز شریف نے مریم نواز ، حمزہ شہباز اور پارٹی رہنمائوں سے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، احتساب عدالت کے فیصلے کے حوالے سے قانونی معاملات اور پارٹی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔