علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اکیڈمک معیار میں اضافے اور اسناد/ ڈگریوں کی کریڈیبلٹی کے لئے برطانیہ اوپن یونیورسٹی کو فالو کرے گی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کا تقریب سے خطاب

جمعرات جنوری 16:36

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اکیڈمک معیار میں اضافے اور اسناد/ ڈگریوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جنوری2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اکیڈمک معیار میں اضافے اور اسناد/ ڈگریوں کی کریڈیبلٹی کے لئے برطانیہ اوپن یونیورسٹی کو فالو کرے گی ۔برطانیہ اوپن یونیورسٹی(یو کے او یو) دنیا کی پہلی فاصلاتی نظام تعلیم کی یونیورسٹی تھی جو 1969ء میں قائم ہوئی تھی جس کی تعلیمی معیارکو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایشیا کی پہلی اوپن یونیورسٹی ہے جس کا طریقہ تعلیم یو کے او یو جیسا ہی ہے۔ اوپن یونیورسٹی کے اسناد اور ڈگریوں کی اہمیت بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔جس کے لئے ہمیں یو کے او یو کو فالو کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار جمعرات کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن کی جانب سے اُن کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ضیاء القیوم نے 2019ء کو آٹومیشن کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام تدریسی امور کی آٹومیشن کی جائے گی۔ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر ،ْ ساجد محمود جنجوعہ اور جنرل سیکریٹری لیاقت حسین کاظمی نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر ضیاء القیوم کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نمائندے یونیورسٹی کی ترقی کے لئے وائس چانسلر کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نے 2017-18ء کے دوران ریٹائرڈ ہونے والے کارکنوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔