پشاور ہائیکورٹ: کیپٹن(ر)صفدر کوبغیروارنٹ گرفتارنہ کرنےکا حکم

نیب بلاتا ایک کیس میں ہے گرفتار کسی دوسرے کیس میں کرلیتا ہے، وکیل کیپٹن (ر) صفدر کے دلائل، گرفتاری سے 10دن پہلے وارنٹ جاری کرنا ہوگا۔ پشاور ہائیکورٹ کا حکم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 10 جنوری 2019 16:11

پشاور ہائیکورٹ: کیپٹن(ر)صفدر کوبغیروارنٹ گرفتارنہ کرنےکا حکم
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جنوری2019ء) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین نے کیپٹن (ر) صفدر کو بغیروارنٹ گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا، وکیل کیپٹن ر صفدر نے عدالت کو بتایا کہ نیب بلاتا ایک کیس میں گرفتار کسی دوسرے کیس میں کرلیتا ہے، جس پر عدالت نے حکم دیا کہ گرفتاری سے 10دن پہلے وارنٹ جاری کرنا ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء کیپٹن ر صفدر نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست پر عدالت میں سماعت ہوئی۔ وکیل کیپٹن (ر) صفدر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نیب کو حکم دیا جائے کہ کیپٹن رصفدر کوبغیروارنٹ گرفتار نہ کیا جائے۔جس پر عدالت نے کہا کہ نیب بلاتا ہے توجائیں گھبراتے کیوں ہیں؟ جس پر وکیل کیپٹن (ر) صفدر نے عدالت کو بتایا کہ نیب بلاتا توایک کیس میں ہے لیکن گرفتار کسی دوسرے کیس میں کرلیتا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے نیب کو حکم دیا ہے کہ بغیروارنٹ کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار نہ کیا جائے۔

درخواستگزار کیپٹن (ر) صفدر کا گرفتاری سے 10 دن پہلے وارنٹ جاری کرنا ہوگا۔ دوسری جانب اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل اورسزا معطلی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی ،ْجسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں دورکنی بینچ 21جنوری کو سماعت کریگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل اورسزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں دورکنی بینچ اپیل اورسزا معطلی کی درخواست کی سماعت 21 جنوری کوکریگا۔گزشتہ روزمسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کی درخواست منظور کرلی گئی تھی۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید، ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔