Live Updates

وزیراعظم کو استحقاق نہیں کہ نیب کی کاروائی کا سامنا نہ کریں،چیئرمین نیب

کہا جاتا ہے کہ چیئرمین نیب نے وزیراعظم کی توہین کردی،پہلے دن کہا تھا کہ اپنا کام آئین اور قانون کے مطابق کروں گا۔ تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 10 جنوری 2019 16:47

وزیراعظم کو استحقاق نہیں کہ نیب کی کاروائی کا سامنا نہ کریں،چیئرمین ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جنوری2019ء) چیئرمین نیب جسٹس رجاوید اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو یہ استحقاق حاصل نہیں ہے کہ وہ نیب کی کاروائی کا سامنا نہیں کرسکتے،کہا جاتا ہے کہ چیئرمین نیب نے وزیراعظم کی توہین کردی،پہلے دن کہا تھا کہ اپنا کام آئین اور قانون کے مطابق کروں گا۔انہوں نے آج یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ چیئرمین نیب نے وزیراعظم کی توہین کردی۔

توہین کا لفظ استعمال کرنے والے سادہ لوح ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی توقیر اور عزت میں اضافہ ہوا ہے۔عالمی سطح پر تاثر گیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے کام ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہوا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہے۔ آج تک حزب اقتدار سے رعایت کرنے کا نیب پر دباؤ نہیں۔

(جاری ہے)

ایسادباؤ آبھی جاتا ہے تو نیب کبھی دباؤکے سامنے سر نہیں جھکے گا۔

قائد حزب اختلاف جب آئین اور قانون کے تحت نیب کی کاروائی کا حصہ بن سکتا ہے تووزیراعظم کو یہ استحقاق حاصل نہیں ہے کہ وہ نیب کی کاروائی کا سامنا نہیں کرسکتے۔ ۔پہلے دن کہا تھا کہ اپنا کام آئین اور قانون کے مطابق کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا بھی نعرہ تھا کہ وہ پاکستان سے بدعنوانی ختم کریں گے۔ نیب کا یہ عملی اقدام ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

واضح رہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ نیب کی جانب سے کیسز رکھنا وزیراعظم اور پاکستان کے سسٹم کی توہین ہے، دنیا اس پر ہنس رہی ہے، نیب کو وزیراعظم کیخلاف کیس ختم کر دینا چاہئے، مسلم لیگ (ن) والوں کے بڑے این آر او کی بات کررہے ہیں، ہر بات ٹی وی پر آ کر نہیں بتا سکتے، اعظم سواتی نے ایک گائے کھلنے پر استعفیٰ دیدیا اور کیا کریں، یہاں 16،16 افراد کو قتل کر کے لوگ وزیراعلیٰ رہے ہیں، ماڈل ٹائون کے ملزمان سوٹ، ٹائی لگا کر پارلیمنٹ آتے ہیں ان کو جیل میں ہونا چاہئے۔

وفاقی وزیر فواد حسین نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف نیب کے ہیلی کاپٹر کیس کے حوالے سے سوال پر کہا کہ وزیراعظم کیخلاف ہیلی کاپٹر کیس میں باقاعدہ چارج نہیں لگایا گیا، نیب کی جانب سے بنائے گئے کیس پر دنیا ہنس رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے کیسز رکھنا وزیراعظم اور پاکستان کے سسٹم کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو وزیراعظم کیخلاف کیس ختم کردینا چاہئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات