مریم اورنگزیب کی حنیف عباسی سے ملاقات

جمعرات 10 جنوری 2019 17:27

مریم اورنگزیب کی حنیف عباسی سے ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایفی ڈرین کیس میں قید کی سزا کاٹنے والے پارٹی رہنما حنیف عباسی سے جیل میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مریم اورنگزیب نے حنیف عباسی سے ان کی صحت بارے آگاہی حاصل کرنے سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ مریم اورنگزیب نے جیل سے واپسی پر کہا کہ حنیف عباسی بالکل صحتمند ہیں اور ان کے حوصلے جوان ہیں ۔