نواز شریف سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم احمد محمود کی ملاقات

پیپلزپارٹی کے رہنما ملاقات کیلئے آئے ہوئے دیگر وفود کے ہمراہ نواز شریف سے ملے پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی،اللہ کرے عوام کو حکومت دکھائی دے‘ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 10 جنوری 2019 17:27

نواز شریف سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم احمد محمود کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر مخدوم احمد محمود نے بھی کوٹ لکھپت جیل میںملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق مخدوم احمد محمودملاقات کے لئے آئے ہوئے دیگر وفود کے ہمراہ نواز شریف سے ملے اور ان کی صحت بارے دریافت کیا ۔ مخدو م احمدمحمود نے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے وعدے پر حکومت میں آئے ،حکومت اب جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے اپنا وعدہ پورا کرے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی،اللہ کرے عوام کو حکومت دکھائی دے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس معاشی ،تعلیمی ،زرعی اور صنعتی سمیت کوئی وژن نہیں۔ حکومتیں اپنا وژن دیتی ہیںمگر اس حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست کرنی ہے تو ایسی صورتحال پیدا ہوتی رہتی ہے۔