Live Updates

نواز شریف کے بعد زرداری ، فضل الرحمن ، اسفند یار ولی ،محمود خان اچکزئی سب کا نمبر آنے والاہے‘ فیاض الحسن چوہان

کرپشن نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردیں ،ملک لوٹنے والوں کو چکی پیسنی پڑے گی اور اپنی بیرک میں ہلکی سی جھاڑو بھی لگانا پڑے گی فضل الرحمان،زرداری اور آل شریف منتیں کرتے ہیں کچھ لے لو اور جان چھوڑ دو،یہ چاہتے ہیں پھر سے سعودی عرب ،لندن جا کر سیر سپاٹے کریں عمران خان پاکستان کا مستقبل سنوارنے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں ،لوٹی دولت برآمدکی جائیگی ‘وزیر اطلاعات پنجاب کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 10 جنوری 2019 17:36

نواز شریف کے بعد زرداری ، فضل الرحمن ، اسفند یار ولی ،محمود خان اچکزئی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2019ء) وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرپشن نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں، عمران خان پاکستان کا مستقبل سنوارنے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں ،نواز شریف کے بعد زرداری ، فضل الرحمن ، اسفند یار ولی ،محمود خان اچکزئی سب کا نمبر آنے والاہے،سب سے لوٹی دولت سب سے برآمدکی جائیگی اور ملک کو لوٹنے والوں کو چکی بھی پیسنی پڑے گی اور اپنی بیرک میں ہلکی سی جھاڑو بھی لگانا پڑے گی، ملک لوٹنے والے ہماری منتیں کرتے ہیں کہ کچھ لے لو اور ہماری جان چھوڑ دو،یہ چاہتے ہیں کہ پھر سے سعودی عرب اور لندن میں جا کر سیر سپاٹے کریں۔

پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میری گفتگو سے صحافیوں کے جذبات مجروح ہوئے تھے اس پرمعذرت کرتا ہوں، اسمبلی میں بھی دو مرتبہ معذرت کی آج دوبارہ معذرت کرتاہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان سپریم کورٹ سے سرٹیفائیڈ اور کلیریفائیڈ چور ڈکلئیر ہوچکا ہے،سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کے چچا کو چور اور ڈاکو قرار دیاہے اور نواز شریف کے خلاف عدالت نے فیصلہ دیا اس میں میرا کیا قصور ہے، ان کو ڈرانے خواب فیاض الحسن چوہان کی صورت میں آتے ہیں۔

پنجاب سپیڈ جس کا یہ ذکر کرتے ہیں یہ چوری اور کرپشن کی سپیڈ تھی۔ حمزہ شہباز صاحب بڑھکیں مارتے ہیں انہیں اپنا حساب دینا ہوگا۔حمزہ شہبازکو پی اے سی کا چیرمین بنانے کے لیے ہم نے ا پو زیشن کو بہت منع کیا اور کہا کہ ن لیگ سے کوئی اور نام دیں لیکن انھوں نے ہماری بات نہ ما نی۔اب ہم مجبور ہیں کیونکہ ہمیں ایک ہی نام دیا گیا تھا۔اگر پی اے سی میں حمزہ شہباز کو بلایا جائے گا اور دودھ کی رکھوالی کسی باگڑ بلے کو دی جائے گی تو اس کے لیے کچھ اصول تو رکھے جائیں گے اور اصول وہی ہوں گے جو وفاق نے طے کیے ہیں۔

اگر کوئی کیس (ن) لیگ کے لگائے گئے منصوبوں میں کرپشن کے حوالے سے پی اے سی کے پاس آئے گا تو اسے دوسری سب کمیٹی ڈیل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے، حمزہ شہبازمعلوم نہیں کہ کہاں سے اعداد و شمار لے آئے تھے، حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارے دور میں ڈالر یہ اور معیشت وہ تھی،(ن) لیگ دورمیں صورتحال مصنوعی تھی جس کاخمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

حمزہ شہباز اب تیار رہیں کیونکہ کپتان کے نئے پاکستان میں بد دیانتی اور لوٹ مار کرنے والے کا ٹھکانہ جیل کی سلاخیں ہیں۔ کیونکہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کا عزم ہے کہ کرپشن کی گاجریں کھانے والوں کو احتساب کا سامنا ہر صورت کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ میں کرپٹ مافیا اور سیسلین مافیا کیخلاف جدو جہد میں فخر محسوس کرتا ہوں۔میری تصویر جلائیں گے تو کوئی بات نہیں میں انکے خلاف یوں ہی جد وجہد جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان سمجھتا ہے کہ خلیجی ممالک ان کے خالہ زاد اور رشتے دار ہیں ان کے بغیر وہ کسی سے لین دین نہیں کریں گے مگر ترکی اورچین سمیت تمام ممالک نے پاکستان کی نئی قیادت پرا عتمادکیا کیونکہ اہمیت شخصی تعلقات یاکاروبار نہیں اہمیت ریاست رکھتی ہے۔نوازشریف فیملی اوروزراء کی فوج قطر لے جاتے تھے، سعودی عرب اور ترکی کے دوروں پر حکومتی فوج جایا کرتی تھی، آج سعودی عرب اورترکی کی حکومتیں حیران ہیں، وہ دیکھتے ہیں کہ پاکستان کی نئی قیادت 6 افراد کے ساتھ دورے پر آئی۔

عمران خان کی ساڑھے تین چار گھنٹے کی جہاز کی فلائیٹ نواز شریف اور آصف زرداری کی لٹ مار سے بہت مختلف ہے۔نواز شریف قومی مجرم ہیں کیونکہ انہوں نے قوم کا پیسہ لوٹا ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج کی نئی قیادت ملیحہ لودھی کو پیچھے بٹھاکر اپنے تعلقات نہیں بناتی، ساڑھے 4ماہ میں 6ممالک پاکستان کیلئے فرنٹ فٹ پر آئے، ابوظہبی کے ولی عہد12سال بعد پاکستان کے دورے پر آئے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نئی قیادت منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے پیسہ نہیں لے جائیگی بلکہ پاکستانی عوام کاپیسہ عوام پرہی خرچ کریگی۔انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں ، عمران خان پاکستان کامستقبل سنوارنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں اور انکی قیادت میں پاکستان اورپنجاب ترقی ضرور کرے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بعد زرداری ، فضل الرحمن ، اسفند یار ولی ،محمود خان اچکزئی سب کا نمبر آنے والاہے،سب سے لوٹی دولت برآمد کی جائے گی ۔

یک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان،آصف زرداری اور آل شریف ہماری منتیں کرتے ہیں کہ کچھ لے لو اور ہماری جان چھوڑ دو۔یہ چاہتے ہیں کہ پھر سے سعودی عرب اور لندن میں جا کر سیر سپاٹے کریں۔اب اگر ہم ان کی کرپشن اور بد دیانتی، رشوت خوری اور ماڈل ٹائون جیسی قتل و غارت کے بارے میں بات کرتے ہیں تو یہ غلط نہیں ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ ماں باپ بچے کو لاکھ گالیاں دیتے ہیں مگر گلے لگاتے ہیں اسی طرح اگرسپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کے حوالے سے کوئی سخت ریمارکس دیا تو وہ ہمیں قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھے ہزار فنکار فیمیلیز کو چار لاکھ کا ہیلتھ کارڈ ایشو کررہے ہیں اس ضمن میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے بہت اچھی ہیلتھ انشورنس تجویز کی ہے۔سابق حکومت 3 لاکھ 50 ہزار کی ہیلتھ انشورنس دیتی تھی مگر موجودہ حکومت نے 3 لاکھ 80 ہزار کا انشورنس پلان بنایا ہے اس انشورنس رقم میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات