اورنگزیب سلطان نے اپنی کتاب "پاک افواج ہمارا فخر " ڈپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن کراچی کو پیش کردی

جمعرات 10 جنوری 2019 18:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے روح رواں اورنگزیب سلطان نے اپنی کتاب"پاک افواج ہمارا فخر " ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کراچی کاشف اختر کو پیش کی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرحت عزیز بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

کاشف اختر نے کہاکہ کتاب پاک افواج ہمارا فخر اورنگزیب سلطان کی بہترین کاوش ہے اس کتاب سے ہمیں اپنی افواج سے محبت کا جذبہ اُجاگر ہونے کے ساتھ بچوں کو بہترین معلومات کا حصول ممکن ہوسکے گا۔ اس موقع پر اونگز یب سلطان نے کہاکہ اپنی افواج سے محبت ہمارے حب الوطنی کا حصہ ہے ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، جنہوں نے ہمیں محفوظ ماحول اور پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا۔

متعلقہ عنوان :