پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں51ارب85 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

جمعرات 10 جنوری 2019 19:05

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں51ارب85 کروڑ روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعدکاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کواتارچڑھائو کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی39000کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی ،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں51ارب85 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت16.28فیصدکم جبکہ54.47فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،ٹیلی کام،توانائی،فوڈ سمیت اوردیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس39225پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 39200کی نفسیاتی حد سے گرگیاتاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس168.59پوائنٹس اضافے سی39090.28پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر336کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی137کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،184کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں51ارب85کروڑ27لاکھ40ہزار852روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر78کھرب96ارب72کروڑ81لاکھ65ہزار920روپے ہوگئی۔

جمعرات کومجموعی طور پر11کروڑ20لاکھ51ہزار470شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت2کروڑ17لاکھ95ہزار720 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے اضافے سی6700.00روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت79.00روپے اضافے سی2793.90روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پاک سروسز کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت53.00روپے کمی سی1007.00روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت41.37روپے کمی سی988.63روپے ہوگئی ۔

جمعرات کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ14لاکھ32ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت6پیسے اضافے سی12.71روپے اورورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں79لاکھ60ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت17پیسے اضافے سی1.61روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس128.23پوائنٹس اضافے سی18607.58پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس466.83 پوائنٹس اضافے سی66152.07پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس189.98پوائنٹس کمی سی28828.54پوائنٹس پر بند ہوا ۔