لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے عملے کی کمال ایمانداری

امریکا سے آئےمسافرکوگمشدہ9900 ڈالراوردیگرسامان لوٹادیاگیا،مسافر خوشی سے نہال ہو گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 10 جنوری 2019 19:36

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے عملے کی کمال ایمانداری
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-10 جنوری 2018ء) :لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے عملے نے کمال ایمانداری کا ثبوت دیتے ہوئے ہزاروں ڈالروں سے بھرا بیگ اصلی ماک کو لوٹا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پاکستان کا اہم ترین ائیرپورٹ ہے جہاں دن میں درجنوں پروازیں لینڈ بھی کرتی ہیں اور اڑان بھی بھرتی ہیں۔

یہ ائیرپورٹ پاکستان کے اہم ترین شہر کا ائیرپورٹ ہونے کے باعث پاکستان کا اچھا یا برا چہرہ پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ بڑی تعداد میں پاکستان پہنچنے والے غیرملکی اور اوورسیز پاکستانی پاکستان کی جس چیز سے سب سے پہلے سامنا کرتے ہیں وہ لاہور ائیرپورٹ ہے۔اس موقع پر مسافروں کی جانب سے اکثر شکایات سامنے آتی رہتی ہیں جس میں ائیرپورٹ عملے کے ناروا سلوک کے حوالےسے شکوہ کیا جارہا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تازہ ترین خبر کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کے عملے نے اپنے سابقہ تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ایمانداری کی ایسی مثال قائم کر دی جو کسی کے وہم گمان میں بھی نہیں ہوسکتی تھی۔آج مسافرعلی احمدغیر ملکی ایئرلائن سےامریکاسےلاہورپہنچےتھے۔مسافرعلی احمداپناسامان انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج میں بھول گئےتھے،۔تاہم جلد ہی وہ اپنی جگہ پر واپس پہنچے تو یہ دیکھ کرانکی پریشانی کی کوئی حد نہ رہی کہ انکا بیگ وہاں موجود نہ تھا۔

دوسری جانب اس بیگ کو ائیرپورٹ انتظامیہ نے لاوارث سمجھ کر اٹھا لیا تھا ۔جس کے بعد اس کے مالک علی احمد کو ڈھونڈ کر یہ بیگ ان کے حوالے سے کردیا گیا۔امریکاسےآئےمسافرکوگمشدہ9900 ڈالراوردیگرسامان لوٹادیاگیا جس پر مسافر نے ائیرپورٹ انتظامیہ کا بے حد شکریہ ادا کیا۔