دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہید ومعذورافرادکے بچوں کو بورڈفیس سے استثنیٰ

جمعرات 10 جنوری 2019 20:58

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) ابتدائی و ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور نے اعلان کیا ہے کہ تمام سیکیورٹی ایجنسیوں جن میں پاکستان آرمی ،فرنٹیئر کارپس، پولیس وغیرہ اور وہ سویلین افراد جو دہشت گردی کیخلاف جنگ یا دہشت گرد حملوں میں معذور یا شہید ہوئے ہو ںکے بچوں کو فوری طور پر تمام قسم کے بورڈ فیس سے استثنیٰ حاصل ہو گا تا کہ ان کی پڑھائی میں کوئی معاشی رکاوٹ نہ آسکے۔

(جاری ہے)

مستند کاغذات پیش کرنے سے جس سے شہادت ڈکلیئر ہو سے سہولت سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔