Live Updates

مہمند کے علاقہ میں بسنے والے قبائل نے مہمند ڈیم کے لئے 50سے 60 ارب روپے کم قیمت پر زمین فراہم کر کے قوم کی خدمت کی ، ملک انور تاج

جمعرات 10 جنوری 2019 21:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک انور تاج نے کہاہے کہ مہمند کے علاقہ میں بسنے والے قبائل نے بھاشا ڈیم کی زمین کی قیمت کے مقابلہ میں مہمند ڈیم کے لئے 50سے 60 ارب روپے کم قیمت پر زمین فراہم کر کے قوم کی خدمت کی ہے۔ میڈیا مہمند ڈیم کے ٹھیکہ کے حوالے سے منفی تاثر کو عام کرنے کے بجائے اس مثبت تاثر کو بھی اجاگر کر ے ۔

جمعرات کو یہاں نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کے حوالے سے کچھ حقائق قوم کے سامنے لانا چاہتا ہوںکیونکہ آج کل ٹھیکے کے حوالے سے منفی تاثر پھیلایا جا رہا ھے، مہمندکے علاقے میں آباد قبائل نے مہمند ڈیم کے لیے بھاشا ڈیم کے مقابلے میں پچاس سے ساٹھ ارب روپے کم قیمت پر زمین فراہم کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا سہرا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وہاں بسنے والے قبائل ان کے نمائندوں اورملکان و مشران کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کے لئے سابقہ دو ادوار میں 122 ارب روپے کی زمین خریدی گئی جو 60 سے 90 لاکھ روپے فی ایکڑ کے حساب سے خریدی گئی ہے جبکہ مہمند ڈیم کے لیے ہم نے زمین صرف تین لاکھ روپے فی ایکٹر کے حساب سے واپڈا کو فراہم کی ہے جو مہمند میں بسنے والے قبائل کی طرف سے بہت بڑی قومی خدمت ہے۔ ملک انور تاج نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے تقریباً 54سال بعد یہ اقدام اٹھایا اور ڈیم فنڈ کے لئے بھاری عطیات اکٹھے کئے۔

ڈیم بننے سے ملک کے لیے پانی ذخیرہ ہوگا اور توانائی کے وسائل پیدا کئے جاسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کے لیے 8666 ہزار ایکٹر کل زمین درکار تھی جس کے پہلے مرحلے کے لئی844 ایکٹر زمین کی خریداری کا معاہدہ مہمند میں بسنے والے قبائل اور وپڈاکے درمیان تین لاکھ روپے فی ایکٹر کے حساب سے طے پایا ہے۔لینڈ ایکوزیشن کمیٹی میں مقامی عمائدین اور مقامی انتظامیہ اور پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی شامل تھے جس کا میں بھی حصہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ دس روز تک اس ڈیم کا سنگ بنیاد متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے اورتیسرے مرحلے کے لیے زمین کی خریداری بہت آسان ہوگیکیونکہ وہ آبادی کا علاقہ نہیں بلکہ پہاڑی اورمیدانی علاقہ ہے اور توقع ہے کہ وہاں پر اس سے بھی کم ریٹ پر زمین ملے گی ۔ انور تاج نے کہا کہ بھاشا ڈیم کی زمین کے نرخوں کا مہمند ڈیم کی زمیں کے نرخوں کا موازنہ کریں تو 50 ارب روپے سے زائدکی بچت ہوئی ہیاور اس کا سہرا مہمند میں بسنے والے قبائل برہان خیل، عیسی خیل اور ملا گوری کے عمائدین اور ملکان کو جاتا ہے جنہوں نے یہ قربانی ڈیم فنڈز میں اپنے حصے کے طور پر دی ہے اس کے بعد یہ کریڈٹ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ، پی ٹی آئیارکان قومی اسمبلی اور واپڈا کو بھی جاتا ہے جنہوں نے زمین کی خریداری کا یہ مرحلہ کامیاب بنایاہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات