مری ،گردونواح اور گلیات میں شدید برف بار ی ہوگی، محکمہ موسمیات

جمعرات 10 جنوری 2019 21:35

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ روز گہرے بادلوں اور طوفانی ہوائوں کی لپیٹ میں آگئی، جس سے سردی کی شدت میں سخت اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری ،گردونواح اور گلیات میں شدید برف بار ی ہوگی جو سال نو کی دوسری برف باری ہوگی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر مری امتیاز خان کھچی نے محکمہ ہائی وے مری سمیت تمام سرکاری اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ برف باری کے آغاز کے ساتھ ہی برف کو صاف کرنے اور نمک کے چھڑکائوکو یقینی بنایا جاسکے اور ملک بھر سے آنے والے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو برف باری کے دوران مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ،سٹی ٹریفک پولیس نے بھی ٹریفک کی روانی کویقینی بنانے کیلئے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے جاری کردہ ٹریفک پلان پر عملدرآمد کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جمعرات اور جمعہ کی شب کسی وقت بھی ہیوی برف باری کا آغاز ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :