پاکستان کے ائیرڈیفنس میں پہلی مرتبہ فائر پاور کا کامیاب اضافہ

فائرپاور صلاحیت کامظاہرہ کراچی کے قریب ایئرڈیفنس فائرنگ رینج میں کیاگیا،آئی ایس پی آر ایل وائی80سے آرمی ایئرڈیفنس کی دفاعی صلاحیت میں بہت زیادہ اضافہ ہواہے، پرمی چیف کی مبارکباد سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے بھی ایل وائی80 کی شمولیت پرمبارکباد دی

جمعرات 10 جنوری 2019 22:38

پاکستان کے ائیرڈیفنس میں پہلی مرتبہ فائر پاور کا کامیاب اضافہ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2019ء) پاکستان کے فضائی دفاع کی صلاحیتوں میں زبردست اضافہ ہو گیا،پاکستان فوج کی جانب سے فائرپاور کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔جو دنیا کے جدید ترین اسلحے سے لیس ہے۔۔پاک فوج نے فائرپاور کا شاندار مظاہرہ کر ڈالا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرپاور صلاحیت کامظاہرہ کراچی کے قریب ایئرڈیفنس فائرنگ رینج میں کیاگیا۔

آرمی چیف اورایئر چیف نے پاک فوج ایئرڈیفنس کی فائرپاورصلاحیت کامشاہدہ کیا۔ایئرڈیفنس ویپنزسسٹم سیفائرنگ مشق البیاز2019 کی اختتامی تقریب کاحصہ تھی۔ایل وائی80 کی فائرپاورکاپہلامظاہرہ ایونٹ کاطرہ امتیازتھا۔فائرپاورکی صلاحیت کے کامیاب تجربے پر آرمی چیف نے آرمی ایئرڈیفنس کومبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ایل وائی80سے آرمی ایئرڈیفنس کی دفاعی صلاحیت میں بہت زیادہ اضافہ ہواہے۔

دوسری جانب سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نیبھی ایل وائی80 کی شمولیت پرمبارکباد دی۔اس موقع پر کورکمانڈر کراچی، کمانڈر ایئر ڈیفنس اور دیگر عسکری حکام نے مظاہرہ دیکھا۔ واضح رہے کہ دو ہفتوں سے جاری ایئر ڈیفنس کی البیضا کی اختتامی تقریب تھی واضح ہو کہ فائر پاور کو پاکستان کے فضائی دفاع کے حوالے سے ایک بڑا اور شاندار اضافہ قرار دے دیا۔