امریکی وزیر خارجہ کا فوجی طیارے سے دورہ، عراقی عوام کا احتجاج

جمعہ 11 جنوری 2019 10:40

امریکی وزیر خارجہ کا فوجی طیارے سے دورہ، عراقی عوام کا احتجاج
بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو فوجی افسران اور مبصرین کے ہمراہ فوجی طیارے کے ذریعے عراق کا دورہ کیا جس پر عراقی عوام نے شدید احتجاج کیا ،اس قبل نے ٹرمپ کے خفیہ دورہ عراق پر احتجاج کیا تھا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا کے بہت سے افراد نے فوجی طیارے کے ذریعے پومپیو کے دورہ عراق پر شدید تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پومپیؤ نے یہ دورہ اسی طرح سے کیا ہے کہ جیسا ٹرمپ نے رات کی تاریکی میں عراقی صوبے الانبار میں عین الاسد فوجی چھاؤنی کا کیا تھا ۔عراقی پارلیمنٹ میں سکیورٹی اور دفاع کے کمیشن کے رکن کریم المحمداوی نے بھی فوجی طیارے کے ذریعے پمپیؤ کے دورے کو عراق کے قومی اقتدار اعلی کے لئے خطرہ اور ملک کی توہین قرار دیا۔