چیف جسٹس نے ریٹائرمنٹ سے قبل ایک خواہش کا اظہار کر دیا

میری خواہش تھی کہ میرے ہوتے ہوئے معاملہ حل ہو جاتا مگر بعض خواہشیں خواہشیں رہ جاتی ہیں۔ چیف جسٹس کے نئی گاج ڈیم کی تعمیر کیس میں ریمارکس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 11 جنوری 2019 11:07

چیف جسٹس نے ریٹائرمنٹ سے قبل ایک خواہش کا اظہار کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2019ء) چیف جسٹس نے ریٹائرمنٹ سے قبل ایک خواہش کا اظہار کر دیا سپریم کورٹ آف پاکستان نے نئی گاج ڈیم کی تعمیر کیس ۔تفصیلات کے مطابق میں وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر توانائی عمر ایوب کو منگل کے روز طلب کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے دو رکنی بنچ نے نئی گاج کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے د وران ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی سمیت دیگر فریقین پیش ہوئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈیبلیو کی میٹنگ میں ڈیم کی تعمیر کرنے کی سفارش ایکنگ کو کر دی گئی ہے۔بنچ کے سربراہ نے بتایا کہ اس طرح تو یہ معاملہ ایکنک میں جا کر پھنس جائے گا، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ پیر تک سی ڈی ڈبلیو کے اجلاس میں منٹس میں پیش کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ میری خواہش تھی کہ میرے ہوتے ہوئے معاملہ حل ہو جاتا مگر بعض خواہشیں خواہشیں رہ جاتی ہیں۔بنچ کے رکن جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ آپ کا ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔خیال رہے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار رواں ماہ ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ جسٹس ثاقب نثار کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ پاکستان کے اگلے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے حوالے فل کورٹ ریفرنس 17 جنوری کو ہوگا۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق فل کورٹ ریفرنس 17 جنوری دن 11.30 بجے سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک میں ہوگا۔ ترجمان کے مطابق فل کورٹ ریفرنس سے اٹارنی جنرل پاکستان,پاکستان بار کونسل کے وائس چیرمین ،ْسپریم کورٹ بار کے صدر اور جسٹس آصف سعید کھوسہ خطاب کریں گے۔ترجمان کے مطابق فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بھی خطاب کریں گے۔