برف باری کے دوران گلیات کا سفر کرنے والے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

جمعہ 11 جنوری 2019 12:02

برف باری کے دوران گلیات کا سفر کرنے والے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) برف باری کے دوران گلیات کا سفر کرنے والے سیاحوں کیلئے احتیاطی تدابیر جاری ہیں، ایمرجنسی میں ضلعی انتظامیہ، جی ڈی اے کے کنٹر ول رومز اور ریسکیو سے فوری رابطہ کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برف باری کے دوران گلیات کا رخ کرنے والے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایسے سیاح اپنی گاڑیوں میں پٹرول اور گیس کی مناسب مقدار رکھیں، گاڑی کے ٹائروں میں ہوا کم رکھیں اور پھسلن سے بچنے کیلئے چین کا استعمال کریں جبکہ گاڑی کو پہلے اور دیگر گیئر میں چلائیں، کھانے پینے کی ضروری اشیاء پانی اور خاص طور پر خشک میوہ جات وغیرہ اپنے ساتھ رکھیں، گلیات کے سفر کے دوران گرم کپڑے ٹوپی، چادر، دستانے وغیرہ کا استعمال کریں اور عورتوں، بچوں کو ساتھ لانے سے گریز کریں جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبر 0992-9310200، جی ڈی اے کے کنٹرول روم نمبر 0992-9310423 اور ریسکیو 09921122 سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :