اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا کہیں کہیں بارش، مالاکنڈ ڈویژن، سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر، ہزارہ ڈویژن، مری ، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 11 جنوری 2019 12:02

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا کہیں کہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور ڈویژن، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، پشاور، کوہاٹ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ڈی آئی خان، بنوں، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال اور سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان اور اسی دوران مالاکنڈ ڈویژن، سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر، ہزارہ ڈویژن، مری ، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا تاہم کوہاٹ، پشاور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں جند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پارہ چنار میں 4، بگروٹ 1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم درجہ حرارت سکردو،کالام میں منفی 9، گوپس، استور ، بگروٹ میں منفی 8، ہنزہ میں منفی 7، گلگت، مالم جبہ، دیر میں منفی 4، راولاکوٹ میں منفی 3 ، کامرہ اور دروش میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔