پی ٹی آئی رہنما کا این آر او سے متعلق نیا بیان

حکومت کسی کو این آر او نہیں دے سکتی۔ ہماری حکومت کے پاس کسی کو این آر او دینے کا احتیار نہیں۔ پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر کی گفتگو

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ جنوری 11:35

پی ٹی آئی رہنما کا این آر او سے متعلق نیا بیان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ حکومت کسی کو این آر او نہیں دے سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کے پاس کسی کو این آر او دینے کا احتیار نہیں۔اگر کوئی ڈیل مانگ رہا ہے تو میرے علم میں نہیں۔ہمایوں اختر نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ معیشت کی بنیادیں درست کریں۔

ماضی کی حکومتوں کے اثرات نئی حکومت پر پڑتے ہیں اور معیشت نیچے چلی جاتی ہے جب کہ ملک میں قرضوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔خیال رہے نواز شریف کے جیل جانے کے بعد ایک بار پھر سے این آر او سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ ایک خبر آئی تھی کہ شریف خاندان پر مشکلات کا پہاڑ ٹوٹا تو انہوں نے این آر او حاصل کرنے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردئے لیکن اندرون و بیرون ملک رابطوں کے باوجود شریف خاندان این آر او حاصل کرنے میں اب تک ناکام رہا۔

(جاری ہے)

شریف خاندان نے این آر او حاصل کرنے کے لیے بعض انٹرنیشنل پلیئرز تک رسائی کی بھی کوشش کی لیکن ان کو وہاں سے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق شریف خاندان نے کرپشن کیسز میں معاملہ طے کرنے کے لئے حکومت تک اپنے مڈل مین بھیجے ۔ اسٹیبلشمنٹ کے طاقتور کواٹرز سے بھی مختلف لیولز پر رابطہ کیا گیا۔ نواز شریف اورشہباز شریف نے این آر او حاصل کرنے کے لیے علیحدہ علیحدہ کوشش بھی کی اور دونوں کی طرف سے مختلف مڈل مین حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے طاقتور کواٹرز سے بھی رابطے کرتے رہے جبکہ ان کے مڈل مین خلیجی ریاستوں سمیت بعض مغربی قوتوں تک بھی پہنچے ۔

بین الاقوامی قوتوں کے اعلٰی عہدیدران نے شریف خاندان کے مڈل مین کو ملنے سے انکار کرتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ وہ اپنے ملک کی عدالتوں کا سامنا کریں اور قومی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ مہم چلانے کی بجائے اگر اپنا دفاع مضبوط بنائیں۔