حکومت آزاد کشمیر کا آزاد کشمیر کے نیم سرکاری و خود مختار ادارہ جات کے جریدہ ملازمین کے بچوں کے لئے وظائف کا اعلان

جمعہ 11 جنوری 2019 12:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) حکومت آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر کے نیم سرکاری و خود مختار ادارہ جات کے جریدہ ملازمین کے بچوں کے لئے وظائف کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

آزاد جموں و کشمیر ایمپلائز بہبود فنڈز و گروپ انشورنس ٹرسٹ کے ذرائع کے مطابق تعلیمی سال 2018-19ء کے لئے جماعت ششم اور اس سے اوپر تک زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو یہ وظائف دیئے جائیں گے۔ ایسے طلبہ و طالبات جنہوں نے آخری امتحانات میں 60فیصد نمبر حاصل کئے ہوں وہ اس کے اہل ہوں گے جبکہ تنظیم المدارس اور وفاق المدارس کے زیر اہتمام قائم مدرسہ جات میں حفظ کلاس میں زیر تعلیم بچے بھی درخواستیں دے سکتے ہیں درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15مارچ مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :