Live Updates

نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کی تیاریاں شروع کردیں

پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو رمضان شوگر مل کیلئے سرکاری خزانے سے نالہ تعمیر کروانے کے کیس میں گرفتار کیا جا سکتا ہے، چئیرمین نیب نے ایگزیکٹیو ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 جنوری 2019 13:23

نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کی تیاریاں شروع کردیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری2019ء) نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کی تیاریاں شروع کردیں، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو رمضان شوگر مل کیلئے سرکاری خزانے سے نالہ تعمیر کروانے کے کیس میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما کو گرفتار کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے رمضان شوگر مل کیلئے سرکاری خزانے سے نالے کی تعمیر کا ریفرنس جلد دائر کر دیا جائے گا۔

اس سلسلے میں نیب نے تمام لوازمات مکمل کر لیے ہیں۔ چئیرمین نیب کی منظوری کے بعد سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا جائے گا۔ چئیرمین نیب نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے معاملے میں شہباز شریف اور اور حمزہ شہباز کیخلاف ایگزیکٹیو ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ریفرنس میں حمزہ شہباز کو شریک ملزم قرار دیا گیا ہے۔

اسی باعث حمزہ شہباز کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ممکنہ طور پر رمضان شوگر مل ریفرنس دائر ہوتے ہی حمزہ شہباز کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ نیب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر سرکاری خزانے سے اپنی شوگر مل کیلئے 20 کروڑ روپے کی رقم سے نالہ تعمیر کروانے کا الزام عائد کیا ہے۔ نیب کا دعویٰ ہے کہ اس سلسلے میں تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعلی شہباز شریف پہلے سے ہی آشیانہ ہاوسنگ اسکیم اور صاف پانی اسکیم اسکینڈلز کے سلسلے میں نیب کی حراست میں ہیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات