پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر

کیا خوب کھیلا ہے مان گئے آپ کو اسد عمر۔۔۔ اب ہم آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر بھی آگے چل سکتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے متبادل انتظام ڈھونڈ لیا ہے۔ اینکر فیصل قریشی نے اسد عمر کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 11 جنوری 2019 14:30

پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2019ء) معروف اینکر فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آئی ایم ایف سے پیکج نہ بھی ملا تو متبادل انتظام موجود ہے ہم دیکھیں گے آئی ایم ایف سے پیکج لینے کی ضرورت ہے یا نہیں۔اینکر فیصل قریشی نے اسد عمر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم مان گئے ہیں اسد عمر کو،ا انہوں نے بہت اچھا کھیلا ہے۔

میں اور دیگر لوگ بھی مایوس تھے جب وہ سعودی عرب، چین، ملائشیا اور دوبئی سے پیسے مانگ رہے تھے تو ہر کوئی مذاق بنا رہا تھا۔لیکن اب بات سمجھ میں آئی ہے وزیراعظم عمران خان اور  وزیر خزانہ اسد عمر نے بہت اچھا کھیلا ہے کیونکہ ہمیشہ ہم آئی ایم ایف پر انحصار کرتے ہیں لیکن اب صورتحال مختلف ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم دیکھیں گے کہ آئی ایم ایف سے ہمیں صحیح ڈیل ملی تو ہم ان سے مدد لیں گے۔

واضح رہے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بغیر اپنے مالی بحران پر قابو پاسکتا ہے اور آئی ایم ایف سے قرض کے لئے رجوع کئے بغیر بھی اپنی معیشت کو بہتر بناسکتا ہے۔ انہوں نے جمعہ کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصافکی حکومت سعودی عرب سے غیر مشروط اور کم ترین سود کی شرح 3 فی صد پر مالیاتی پیکج حاصل کر رہی ہے۔

انہوں نے ملک میں افراط زر کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کم آمدنی والے افراد کے لئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرے گی۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر میں ملک کی برآمدات کے حجم میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، تاہم پاکستان کے دسمبر میں زرمبادلہ کے ذخائر 7.2 ارب ڈالر رہے جوہمارے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لئے کافی نہیں ہیں ۔