1979 ء سے 2017ء تک اندرون و بیرون مملکت سعودی اداروں پر 840 دہشت گرد حملے

حزب اللہ ، القاعدہ، حوثیوں اور داعش سے منسوب افراد نے سعودی عرب کو حملوں کی دھمکیاں بھی دیں،وزارت خارجہ

جمعہ 11 جنوری 2019 14:54

1979 ء سے 2017ء تک اندرون و بیرون مملکت سعودی اداروں پر 840 دہشت گرد حملے
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) سعودی دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ 840 دہشت گرد حملے سعودی عرب پر کئے گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات جنادریہ میلے میں وزارت خارجہ کے ماتحت ابلاغی مرکز نے بتائی۔

(جاری ہے)

یوسف زارع نے کہا کہ 1979 ء سے لے کر 2017ء تک اندرون و بیرون مملکت سعودی اداروں پر 840 دہشت گرد حملے ہوئے۔ علاوہ ازیں حزب اللہ ، القاعدہ، حوثیوں اور داعش تنظیم سے منسوب افراد نے سعودی عرب کو حملوں کی دھمکیاں بھی دیں۔