برطانیہ میں تیز ہوا ئوں کی وجہ سے طیارے کی لینڈنگ ،

جہاز ہچکولے کھاتے ہوئے لینڈ کرگیا

جمعہ جنوری 15:04

برطانیہ میں تیز ہوا ئوں کی وجہ سے طیارے کی لینڈنگ ،
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2019ء) موسم کی خراب صورتحال کے باعث برطانیہ میں ایک مسافر طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔برطانوی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب برطانیہ کے شہر برمنگھم کے ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ لینڈکر رہا تھا کہ اس دوران تیز ہوائوں کے جھکڑ کچھ یوں چلے کہ طیارہ دائیں بائیں ڈولنے لگا اور لینڈنگ کرنا مشکل ہوگیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق یوں جہاز کے ڈولنے پر مسافر بیحد خوفزدہ ہوگئے تھے، تاہم پائلٹ نے مہارت سے باحفاظت لینڈنگ کی تو سب کی جان میں جان آئی۔

متعلقہ عنوان :