سیکرٹری داخلہ سندھ نے بیرون ملک جانے پر پابندی کو چیلنج کردیا

سیکرٹری داخلہ پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں، جلد بازی میں نام کیسے نکالیں، سندھ ہائی کورٹ

جمعہ 11 جنوری 2019 16:07

سیکرٹری داخلہ سندھ نے بیرون ملک جانے پر پابندی کو چیلنج کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) سیکرٹری داخلہ سندھ قاضی کبیر نے وفاقی کابینہ کی جانب سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں نام ڈالنے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے، دوروان سماعت عدالت نے ریماکس دیئے کہ سیکرٹری داخلہ پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں، جلد بازی میں نام کیسے نکالیں،عدالت نے درخواست پر آئندہ ہفتے وکلا سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

سیکرٹری داخلہ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ 2013 میں کرپشن کا الزام لگا کر قومی احتساب بیورو(نیب)نے انکوائری شروع کی تھی جو پانچ سال مکمل بعد بھی مکمل نہیں کی جا سکی۔سیکرٹری داخلہ کے وکیل برسٹر فیضان میمن نے بذریعہ درخواست عدالت کو آگاہ کیاکہ قاضی کبیر کے خلاف نیب انکوائری معطل ہے۔

(جاری ہے)

عدالت کو بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار سیکرٹری داخلہ ہیں اور آفیشل ویزٹ کیلیے بیرون ملک آتے جاتے رہتے ہیں۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث دوشواریاں پیش آرہی ہیں، نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔عدالت نے درخواست پر آئندہ ہفتے وکلا سے دلائل طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سیکرٹری داخلہ پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں، جلد بازی میں نام کیسے نکالیں۔