سرگودہا میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی

جمعہ 11 جنوری 2019 16:35

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) مختلف فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ ایگزیکٹو انجینئر ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن فیسکو سرگودہا کے ترجمان کے مطابق گرڈاسٹیشن /ٹرانسمیشن لائنز میں آلات بجلی کی مرمت کے باعث 18 جنوری کو الکرم فلو رمل ‘ چکیاں ‘ مسلم بازار ‘ قرطبہ ٹاؤن او رلڈے والا کی بجلی صبح ساڑھے نو بجے سے دن ساڑھے بجے تک معطل رہے گی ۔

(جاری ہے)

20 جنوری کو حیدر آباد ‘ مقام حیات ‘ کارخانہ بازار ‘ ڈاؤن سٹریم ‘ سلیمان پورہ ‘ کچہری بازار ‘ ریمونٹ ڈپو ‘ عید گاہ روڈ ‘ چرنالی ‘سرکٹ ہاؤس ‘ طارق آباد ‘ پی اے ایف ‘ پاک آرمی ‘ پٹھہ منڈی روڈ ‘ رولہ ‘ ڈی ایچ کیو ‘ سلکی برانچ ‘ اربن ایریا ‘ استقلال آباد ‘ فاطمہ جناح کالونی ‘ واٹر سپلائی روڈ ‘ مدینہ کالونی کی بجلی صبح نو بجے سے دن تین بجے تک معطل رہے گی۔22جنوری کو سرگودہا روڈ ‘ نورے والا ‘ کوٹ امیر ‘ شاہ جیونہ ٹیکسائل ملز ‘ کلیرا ‘ شاہ جیونہ ‘ کو ٹ عیسیٰ شاہ ‘ پیر کوٹ ‘ رسول پور ‘ نورے والا ‘ دو سہرہ ‘ کوٹ خان ‘ کوٹ سلطان اور سبھاگہ میں صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بجلی معطل رہے گی۔