دجال کا ظہور قریب؟ موبائل فونز ظہور دجال کی علامت قرار

روسی پادری کے مطابق دنیا بھر کے انسانوں کو قابو میں کرنا بہت آسان ہو گیا ہے، اسمارٹ فون جیسی ڈیٹا جمع کرنے والی ڈیوائسز انسانیت کو دجال کے ظہور کے قریب لا رہی ہیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 جنوری 2019 16:38

دجال کا ظہور قریب؟ موبائل فونز ظہور دجال کی علامت قرار
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2019ء) دجال کا ظہور قریب؟ موبائل فونز ظہور دجال کی علامت قرار ، روسی پادری کے مطابق دنیا بھر کے انسانوں کو قابو میں کرنا بہت آسان ہو گیا ہے، اسمارٹ فون جیسی ڈیٹا جمع کرنے والی ڈیوائسز انسانیت کو دجال کے ظہور کے قریب لا رہی ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق روسی پادری پیٹریآرک کریل کا کہنا ہے کہ چرچ تکنیکی ترقی کے ہرگز خلاف نہیں ہے لیکن اس کے حوالے سے کئی خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

  روسی پادری پیٹریآرک کریل نے ڈیٹا جمع کرنے والی ڈیوائسز اور اسمارٹ فون کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب فوری طور پر یہ پتا چلایا جا سکتا ہے کہ آپ کس وقت کہاں موجود تھے۔ یہ پتا چلایا جا سکتا ہے کہ آپ کس چیز میں دلچسپی رکھتے ہیں، کس چیز کو پسند کرتے ہیں اور یہ بھی کہ آپ کس سے خوفزدہ رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی معلومات دنیا کے سینٹرل کنٹرول کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مسیحی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو اس طرح ایک مرکزی مقام سے دنیا کو کنٹرول کرنا ظہور دجال کی نشانی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دجال وہ ہوگا، جو ورلڈ وائڈ ویب کا سربراہ ہوگا، جو پوری انسانیت کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو گا۔ موبائل فونز کو ظہور دجال کی علامت قرار دیتے ہوئے روسی پادری کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے انسانوں کو قابو میں کرنا بہت آسان ہو گیا ہے، اسمارٹ فون جیسی ڈیٹا جمع کرنے والی ڈیوائسز انسانیت کو دجال کے ظہور کے قریب لا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ دجال کے ظہور کی نشانیوں کا ذکر قرآن پاک میں موجود ہے۔ دجال کے ظہور کی پیشن گوئی پر ناصرف مسلمان بلکہ عیسائی بھی یقین رکھتے ہیں۔