انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کیلئے پرائیویٹ بی اے /بی ایس سی کی رجسٹریشن کا شیڈول

جمعہ جنوری 16:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2019ء) ایسے امیدواران جنہوں نے ایف اے /ایف ایس سی یا مساوی امتحان سپلیمنٹری (فیل شدہ ایک یا دو مضامین) 2018میں پاس کیا ہے ان کی سہولت کیلئے پرائیویٹ بی اے /بی ایس سی پارٹ I سالانہ امتحان2019ء کے لئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کیلئے آن لائن رجسٹریشن فارم14 جنوری2019 تا28 جنوری2019تک رجسٹریشن فیس مبلغ3720/- روپے کے ساتھ جمع کرائے جا سکتے ہیں(ایف اے /ایف ایس سی یا مساوی سپلیمنٹری امتحان2018میں کلی طور پر (As a whole)پاس کرنے والے امیدواران بی اے /بی ایس سی پارٹ I سالانہ امتحان2019میں رجسٹریشن کروانے کے اہل نہیںہیں)۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن فارم صرف آن لائن ہی جمع ہوں گے۔ویب سائٹس پر دی گئی ہدایات کے مطابق اپناآن لائن رجسٹریشن فارم مکمل کر کے اس کا پرنٹ رجسٹریشن برانچ نئی بلڈنگ ایڈمن بلاک پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس لاہور میں بروقت جمع کروائیں۔رجسٹریشن فارم پُر کرنے کیلئے پنجا ب یونیورسٹی کی ویب سائٹhttp://registration.pu.edu.pkکھولیں۔