باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس،متعدد منصوبوں پر غورکیا گیا

جمعہ 11 جنوری 2019 18:00

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے زیر صدارت باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی پروفیسر حسنین نقوی ،چیف انجینئر ایرڈایگرکلچر یونیورسٹی ،پراجیکٹ ڈائریکٹر یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی پشاور ،ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی اور تعمیرات کے شعبہ سمیت دیگر شعبہ جات کے سٹاف نے شرکت کی ۔

وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے زیر صدارت ہونے والی اجلاس میں یونیورسٹی کے ماسٹر پلان ،گرلز ہاسٹل کی ڈیزائن ،اکیڈیمک بلاک کی تعمیر اور یونیورسٹی کی چاردیواری کی تعمیر سمیت متعدد منصوبے زیر غور لائے گئے۔بعدازاں پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ڈاکٹر حسنین سے تفصیلی ملاقات کی اور باہمی مفادات کے مختلف شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات کے آخر میں دونوں جامعات کے ہم منصب نے یونیورسٹی سوینئرز کا تبادلہ بھی کیا۔