پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ہم منصب پروفیسرڈاکٹر ضیاء القیوم سے ملاقات، قراقرم یونیورسٹی کی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

جمعہ 11 جنوری 2019 18:00

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیراہتمام جون میں ہونے والی کانفرنس میں وائس چانسلرکی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اپنے ہم منصب کو شرکت کی دعوت دے دی ۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر ضیاء القیوم نے KIUکے وائس چانسلر کی کانفرنس میں شرکت کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کانفرنس میں خصوصی سپیکر کی حیثیت سے شریک ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر ضیاء القیوم کے مابین اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔ملاقات میںسابق وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر شا ہد صدیقی بھی مو جود تھے ۔ملاقات میںاس بات پر فیصلہ کیاگیا کہ KIUکے زیر اہتمام ونٹر کیمپ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی KIUکے ساتھ تعاون کریگی ۔ملاقات میں دونو ں جامعات کے تدریسی و انتظامی امور پربھی تبادلہ خیال کرنے سمیت اساتذہ اور طلباء کے لیے تبادلہ پروگرام متعارف کرنے اورمشترکہ طور پر ورکشاپس اور کانفرنسز کے انعقاد کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :