انٹر بورڈ کا گیارہویں جماعت کے تمام گروپس کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کے لئے خصوصی تاریخوں کا اعلان

جمعہ جنوری 18:06

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2019ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2019 کے تمام گروپس کے لئے امتحانی فارمز جمع کرانے کے لئے خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا جو پہلی دفعہ گیارہوں جماعت کے امتحان میں شریک ہونا چاہتے ہیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2019 میں شرکت کے لئے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم 15جنوری سے 12 فروری تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں، کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارمز 13 اور 14فروری کو بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔

یاد رہے کہ رواں سال محترم وزیراعلی سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلبا کی امتحانی فیس معاف کردی گئی ہے، لہذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے طلبا بغیر کسی فیس کے امتحانی فارمز اپنے کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں،تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات 2019 میں شرکت کے لئے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز منگل 15جنوری سے 29 جنوری تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں، پرائیویٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارمز بمع فیسوں کے پے آرڈرز 31جنوری تک بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔

کامرس اور آرٹس گروپس کے پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم 15جنوری سے بروز 31جنوری تک اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ میں واقع HBLاورUBL بوتھ سمیت کراچی میں یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں جمع کرواسکتے ہیں، طلبا رجسٹریشن فارم اور فیس واچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈان لوڈ کر کے UBLکی کسی بھی برانچ میں اکانٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں رجسٹریشن فیس اور رجسٹریشن فارم کی فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واچر اور اپنا فارم درج بالا شیڈول کے مطابق بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے،امتحانی فارم کی سترہ یا زیادہ گریڈ کے حکومتی افسر سے تصدیق کے ساتھ میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی، رجسٹریشن کارڈ کی فوٹو کاپی یا رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی سلپ بھی لگانی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :