ایس ایم آئی یو کے وائس چانسلر کی زیرصدارت اجلاس، کامیاب ہونے والے اساتذہ کو مبارکباد

جمعہ 11 جنوری 2019 18:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کی زیرصدارت سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی سینیٹ، سینڈیکیٹ اور اکڈمک کونسل میں اساتذہ کی نمائندگی کیلئے منتخب نمائندوں کا اجلاس کانفرنس روم میں منعقد کیاگیا۔ جس میںسینڈیکیٹ کیلئے اساتذہ کی نمائندگی کیلئے کامیاب ہونے والے رکن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سبھاش، اکڈمک کونسل کیلئے کامیاب ہونے والے رکن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کملیش کمارسینیٹ کیلئے لیکچرز کی مقرر کردہ نشستوں پر کامیاب ہونے والے اراکین سینیٹ آصف حسین سموں، شاہد عبید، عرفان علی کاندھڑو، محمد نعیم احمد، عجب علی لاشاری، وفا منصور، حسن ہاشم، افرا امام اور قرت العین نے شرکت کی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا کہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی مادر علمی ہونے کے ساتھ ساتھ جدید اور معیاری تعلیم دینے کے لحاظ سے ایک تاریخی حیثیت کی حامل جامعات میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے اس ادارے کی فیکلٹی ،طالبعلم اور انتظامیہ پر ذمہ داریاںبھی زائد عائد ہوتی ہیں ۔

وائس چانسلرسندھ مدرسہ یونیورسٹی نے مزید کہا کہ جامعہ کی ترقی اور بہتری کیلئے فیصلہ سازی کی اہم باڈیز جس میں سینیٹ، اکڈمک کونسل اور سینڈیکیٹ کیلئے منتخب ہونے والے اراکین کو سندھ مدرسہ یونیورسٹی کو پہلے سے بہتر اور جدید جامعہ بنانے کیلئے اعلی معیار کی جامعہ بنانے کیلئے پہلے سے زیادہ ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تدریس کے ساتھ ساتھ تحقیق کے کام پر بھی زیادہ توجہ دیں اور طالبعلموں کوبہتر تعلیم فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کریں۔