شام سے امریکی فوج کے ساز و سامان کے انخلا کا آغاز،پینٹاگون کی تصدیق

جمعہ 11 جنوری 2019 18:51

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) امریکی فوج نے شام سے اپنے فوجی ساز و سامان کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔ اس بات کی تصدیق امریکی وزارت دفاع کے ایک ذمے دار نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کی، یاد رہے کہ شام میں تعینات 2000 امریکی فوجیوں کے انخلا کا شیڈول ابھی تک غیر واضح ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ امریکی ذمے دار کا کہنا تھا کہ میں شام سے ساز و سامان کی منتقلی کی تصدیق کر سکتا ہوں۔ البتہ سکیورٹی وجوہات کے سبب میں فی الحال مزید معلومات نہیں دوں گا۔اس وقت 2000 کے قریب امریکی فوجی شام میں موجود ہیں۔ خانہ جنگی سے تباہ حال ملک میں موجود امریکی فوجیوں کی اکثریت داعش تنظیم کے خلاف لڑنے والی مقامی فورسز کو تربیت دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :